افغانستان کے صوبے لوگر میں فائرنگ سے4 جج ہلاک

افغانستان کے صوبے لوگر میں فائرنگ کے واقعے میں چار ججوں کو ہلاک کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق ضلع محمد آغا میں گھات لگائے حملہ آوروں نے گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ادھر صوبہ بادغیس میں بھی سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے چھ پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔حکام نے دونوں واقعات مین طالبان کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

Comments