خیبرپختونخواحکومت کی صوبےمیں پہلی بار5دریاوں اوردونالوں پرخودکارڈیجیٹل ٹیلی میٹری سسٹم کی تنصیب

 خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں پہلی بار پانچ دریاوں اور دو نالوں پر خودکار ڈیجیٹل ٹیلی میٹری سسٹم نصب کیا ہے جس پر 60 کروڑ روپے لاگت آئی ہے۔
 ریلیف ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ٹیلی میٹری اسٹیشن دریائے سوات پر چکدرہ اور خوازہ خیلہ پلوں، دریائے پنجکوڑہ پر جبالوٹ پل، دریائے کابل پر ادے زئی پل اور شب قدر میں منڈا ہیڈ ورکس پر نصب کئے گئے ہیں۔
 اسی طرح دو اسٹیشن مردان میں کلپانی نالہ اور Budhni نالہ پر قائم کئے گئے ہیں۔
کنٹرول اسٹیشنوں کو ضلعی انتظامیہ کے تمام محکموں، ناگہانی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے کے کنٹرول روم اور دوسرے متعلقہ محکموں کے ساتھ منسلک کیاگیا ہے۔
 ٹیلی میٹری سسٹم دریاوں اور نالوں میں پانی کے بہاو کو ریکارڈ  کرے گا اور اعداد وشمار تمام متعلقہ محکموں کو بھیجے گا تاکہ سیلاب جیسی صورتحال میں ضروری اقدامات کئے جاسکیں۔

Comments