محکمہ ڈاک نےبابا گرونانک کے550ویں جنم دن کےموقع پر یادگاری ٹکٹ جاری کردیئے


حکومت پاکستان نے بابا گرونانک کے پانچ سو پچاسویں جنم دن کے موقع پر ایک یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری کئےہیں۔
 محکمہ ڈاک نے سکھ یاتریوں کو سہولت فراہم کرنے کےلئےکرتارپور کمپلیکس میں ایک ڈاک خانہ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ  ایک اور ڈاک خانہ ننکانہ صاحب میں کھولا جائے گا۔
 یاد گاری ٹکٹ یونیورسل پوسٹل یونین کے ایک سو بانوے رکن ملکوں میں بھی فراہم کیا جائے گا۔

Comments