سپریم کورٹ نےبری فوج کےسربراہ کی مدت ملازمت میں6ماہ کی توسیع کردی

سپریم کورٹ نے بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں چھ ماہ کی توسیع کر دی ہے۔عدالت نے اپنے مختصر فیصلے میں پارلیمنٹ کو بری فوج کے سربراہ کی دوبارہ تقرری یا مدت ملازمت میں توسیع کے لئے چھ ماہ کے اندر قانون سازی کرنے کی ہدایت کی۔چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے فیصلہ پڑھ کر سنایا۔تفصیلی فیصلے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Comments