انتونیوگتریزکابنگلہ دیش میں7لاکھ سےزائدروہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کی حالت زارپرتشویش کااظہار

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز نے بنگلہ دیش میں سات لاکھ سے زائد روہنگیا مسلمان پناہ گزینوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
 بنکاک میں جنوب مشرقی ایشیائی  اقوام کی ایسوسی ایشن کے اجلاس سے  گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےروہنگیا پناہ گزینوں کی ابتر حالت کے بنیادی اسباب کو دور کرنے اور ان کی محفوظ واپسی یقینی بنانے پر زور دیا۔
 آسیان کے وزرا نے بیان میں تنازعے کی بنیادی وجوہات جاننے کے لئےایک جامع حل تلاش کرنے اور ایک سازگار ماحول تیار کرنے پرزور دیا گیا تاکہ متاثرہ افراد دوبارہ اپنی زندگیوں کا آغاز کرسکیں۔  

Comments