پی ایس 86 دادو پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری

سندھ اسمبلی کی خالی نشست پی ایس 86 دادو پر ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔
صوبائی نشست پر پاکستان پیپلزپارٹی کے صالح شاہ اور پاکستان تحریک انصاف کے امدادلغاری کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔ اس کے علاوہ تین آزاد امیدوار سردار شجاع احمد پنوار، سید ظفر علی شاہ اور سید محمد شاہ بھی ضمنی انتخابات میں حصہ لیں گے۔صوبائی نشست پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سید غلام شاہ جیلانی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔صوبائی حکومت نے ضلع دادو میں آج (جمعرات) عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

Comments