کے پی کے ڈاکٹروں کے وزیراعلیٰ کیساتھ مذاکرات کامیاب،ہڑتال ختم کر دی

خیبرپختونخوا کے ڈاکٹروں نے اتوار کے روز پشاور میں وزیراعلی محمود خان کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد اپنی ہڑتال ختم کردی ہے ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہاکہ حکومت نے صوبے میں ڈاکٹروں کے تحفظات کے خاتمے کیلئے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔انہوں نے کہاکہ کمیٹی کی سفارشات پرطبی عملے کو درپیش مسائل بھی حل کیئے جائیںگے ۔محمود خان نے محکمہ صحت کے حکام پرزوردیا ہے کہ وہ عوام کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کریں اور مشنری جذبے کے ساتھ کام کریں ۔

Comments