ایڈورڈ کالج پشاور کی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جائے گا،گورنر

خیبرپختونخوا کے گورنر شاہ فرمان نے کہا ہے کہ ایڈورڈ کالج پشاور کی حیثیت کو تبدیل نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز پشاور میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کے ہمراہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔گورنر نے کہا کہ ایڈورڈ کالج پشاور صوبے میں معیاری تعلیم کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔اجلاس کو ایڈورڈ کالج کی صورتحال اس کے بارے میں عدالتی فیصلے اور اس سلسلے میں حکومت کے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔

Comments