ترک اور روسی صدر کا شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال

ترکی اور روس نے شمالی مشرقی شام میں ترکی کی فوجی مہم کے حوالے سے Sochi معاہدے پر عملدرآمد کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ترکی کے صدارتی دفتر کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان اور روس کے انکے ہم منصب ولادی میر پیوٹن نے ٹیلی فون پر گفتگو میں شمال مشرقی شام کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی جہاں ترکی نے گزشتہ مہینے علاقے سے کرد جنگجوئوں کے انخلاء کے لئے فوجی کارروائی کی تھی۔دونوں رہنمائوں نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

Comments