امریکہ کے ایک اعلیٰ سفارتکارنے کہاہے کہ صدرڈونلڈٹرمپ نے ڈیموکریٹک پارٹی کے اپنے حریف جوبائیڈن کے خلاف یوکرین سے براہ راست تحقیقات کامطالبہ کیاتھا۔
صدرڈونلڈٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کی پہلی عوامی سماعت میں اظہارخیال کرتے ہوئے یوکرین میں امریکہ کے قائمقام سفیر بِل ٹیلرنے کہاکہ اُن کے سٹاف کے ایک رکن نے ٹیلی فون پرکال سنی جس میں صدرڈونلڈٹرمپ نے جوبائیڈن کے خلاف تحقیقات کیلئے دباوڈالاتھا۔ امریکی صدرپرالزام ہے کہ انہوں نے یوکرین کے نئے صدرپردبائوڈالنے کے لئے جوبائیڈن کے خلاف بدعنوانی کی تحقیقات کے باضابطہ اعلا ن کے لئے یوکرین کی فوجی امدادبندکرنے کی دھمکی دی تھی۔ انہوں نے الزام کی تردید کرتے ہوئے موجودہ تحقیقات کومضحکہ خیزقراردیا۔
Comments
Post a Comment