چین کی حکومت ملکی خودمختاری کے تحفظ کےلئے پر عزم ہے:شی جن پنگ

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہاہے کہ چین کی حکومت ملکی خودمختاری کے تحفظ کےلئے پر عزم ہے اور ہانگ کانگ کے امور میں کسی بھی بیرونی قوت کی مداخلت کی مخالفت کرتی ہے۔برازیل میں گیارہویں  بریز  سربراہ اجلاس کے دوران صدر ژی جن پنگ نےکہاکہ ہانگ کانگ میں مسلسل بنیاد پرستانہ پرتشدد کارروائیوں سے قانون کی حکمرانی اور سماجی نظام کو شدید نقصان پہنچا ہے اور اس سے ہانگ کانگ کی خوشحالی اور استحکام اورایک ملک دو نظام کے اصول متاثر ہوئے ہیں۔  ادھر چین کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انہوں نے لندن میں ہانگ کانگ حکومت کےعہدیدار پر حملے کے احتجاج کے طور پر آج ہانگ کانگ میں  برطانوی قونصلیٹ میں اپنا سخت احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔

Comments