پنجاب کے وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے کے 32 اضلاع کے ماڈل بازاروں میں کسانوں کو سٹالز فراہم کئے جائیں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کسان اپنی اجناس فروخت کرسکیں گے اور ان سے کوئی فیس بھی وصول نہیں کی جائے گی۔
وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو فیئر پرائس شاپس کا دائرہ پورے صوبے تک بڑھانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کےخلاف کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت صارفین کے حقوق کا تحفظ اور قیمتیں قابو میں رکھنے کے نظام پر عملدرآمد بھی یقینی بنائے گی۔
Comments
Post a Comment