خیبرپختونخوا کے وزیر صحت ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان نے کہا ہے کہ حکومت صوبے سے پولیو کے خاتمے کےلئے موثر منصوبے پر عملدرآمد کررہی ہے۔
ریڈیو پاکستان پشاور کےنمائندے فلک نیاز کو ایک خصوصی انٹرویو میں انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ ملک سے اس لعنت کے خاتمے کےلئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں۔
ہشام انعام اللہ خان نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت ،ضلعی انتظامیہ اور بل گیٹس فاونڈیشن سمیت متعلقہ ادارے پولیو کے خاتمے کےلئے فعال کام کررہے ہیں۔
صوبے کے جنوبی اضلاع میں پولیو کے حالیہ کیسز سامنے آنے سے متعلق صوبائی وزیر نےافسوس کا اظہار کیا اور پولیو ویکسین سے متعلق افواہوں پر توجہ نہ دینے پر زور دیا۔
صوبائی وزیر صحت نے اس بات پرزور دیا کہ ذرائع ابلاغ کو پولیو کے قطروں کی اہمیت سے متعلق عوام میں آگاہی پیدا کرنے کےلئے اپنا کردار اداکرنا چاہیے۔
Comments
Post a Comment