اقوام متحدہ کابولیویامیں پرتشدد واقعات کی روک تھام کےلئےضبط وتحمل پرزور

 اقوام متحدہ نے بولیویا میں پرتشدد واقعات کی روک تھام کےلئے ضبط و تحمل پر زور دیا ہے۔
 اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن Dujarric نے کہاکہ انتونیو گتریز نے بولیویا کی صورتحال پرتشویش ظاہر کی ہے ،جہاں کئی ہفتے جاری رہنے والے مظاہروں کے بعد صدر Evo Morades مستعفی ہوگئےہیں۔  انہوں نے تمام فریقوں پر زور دیا کہ وہ عالمی قانون کی پاسداری کریں۔

Comments