صحت کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان کو پولیو سےپاک کرنے کےلئے مربوط اور جامع منصوبہ وضع کیاگیاہے۔ انہوں نے یہ بات ابوظہبی میں بل اینڈ ملینڈ اگیٹس فاونڈیشن کے شریک چیئرمین بل گیٹس سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ ملک سے پولیو کے خاتمے کےلئے عالمی ادارے دو ارب ساٹھ کروڑ ڈالر فراہم کریں گے جبکہ ایک ارب آٹھ کروڑ ڈالر بل گیٹس فاونڈیشن فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انسداد پولیو مہم کے لئے پندرہ کروڑ ڈالر مختص کرے گی۔ معاون خصوصی نے پولیو کے خاتمے کے لئے بل گیٹس فاونڈیشن کی کوششوں کو سراہا۔
Comments
Post a Comment