تعمیراتی شعبے کے فروغ سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے:وزیرا عظم

وزیرا عظم نے کہا ہے کہ ملک میں تعمیراتی شعبے کے فروغ سے نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ آج اسلا م آباد میں وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں تعمیرات کے شعبے کی بحالی و فروغ کے حوالے سے اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا ۔ اس دوران وزیراعظم کو تعمیرات کے شعبے کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔وزیر اعظم عمران خان نے کہاکہ شعبہ تعمیرات کا فروغ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کاسب سے اہم منصوبہ پایہ تکمیل کو پہنچے گا۔

Comments