صدرڈونلڈٹرمپ کیخلاف مواخذے کی تحقیقات کی عوامی سماعت اس ماہ متوقع ہے:نینسی پلوسی

امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکرنینسی پلوسی نے کہاہے کہ صدرڈونلڈٹرمپ کے خلاف مواخذے کی تحقیقات کی عوامی سماعت اس ماہ متوقع ہے۔واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ صدر کے مواخذے کے لئے بنائے گئے کسی بھی کیس کومضبوط بناناہوگا۔ادھرفاکس نیوز کوایک انٹرویو میں وائٹ ہائوس کی پریس سیکرٹری Stephanie Grisham نے کہاکہ ہم ایوان نمائندگان کی جانب سے صدرٹرمپ کے مواخذے کے لئے تیارہیں۔اگرایوان نمائندگان عدالتی کمیٹی کی جانب سے سفارش کردہ آرٹیکلز میں سے کسی ایک آرٹیکل کی سادہ اکثریت سے منظوری دیتاہے توصدرکامواخذہ ہوجائے گا۔

Comments