صحافیوں کیخلاف استثنی کے خاتمے کا آج عالمی دن منایا جارہا ہے

صحافیوں کے خلاف جرائم کے مرتکب عناصر کے سزائوں سے استثنی کے خاتمے کا عالمی دن آج (ہفتہ) منایا جارہا ہے۔
ایک بیان میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل ANTONIO GUTERRES نے خبردار کیا ہے کہ صحافیوں کے غیرمحفوط ماحول میں اپنا کام سرانجام دینے کے دوران ہمیں ابہام اور غلط معلومات کی امکانات کا سامنا ہوتا ہے ۔ادھر یونیسکو نے صحافیوں کو درپیش خطرات کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2006 ء سے 2018ء کے دوران گیارہ سو سے زائد صحافیوں کی ہلاکت کے 90 فیصد ذمہ داروں کو ابھی تک سزا نہیں دی گئی ۔

Comments