کویت کے وزیراعظم نے اپنی حکومت کا استعفیٰ پیش کر دیا

کویت کے وزیراعظم جابر المبارک AL-HAMAD الصباح نے کویت کے امیر شیخ صباح الاحمد الصباح کو اپنی حکومت کا استعفیٰ پیش کیا ہے۔انہوں نے اپنی حکومت کی طرف سے استعفیٰ کویت کے ارکان پارلیمنٹ کی طرف سے وزیرداخلہ شیخ خالد الجراح الصباح کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کیے جانے کے بعد دیا ہے۔ادھر کویت کی پارلیمنٹ کے سپیکر نے کہا ہے کہ امیر کویت پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

Comments