خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی سوات ٹیم کی جانب سے ملاوٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری مختلف مقامات پر مضر صحت اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کردیئے
خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی سوات کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم نے میڈیا کوتفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی ہدایت پر خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل سہیل خان کی نگرانی میں صوبہ بھر میں ایک بھرپور مہم شروع کی گئی ہے اور اس سلسلے میں اتھارٹی کی سوات ٹیم نے اب تک ضلع بھر میں مختلف مقامات پر غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ اشیائے خوردونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے جبکہ مختلف مقامات پر قواعد کی خلاف ورزی میں ملوث افراد پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے علاوہ غیر معیاری اور ملاوٹ شدہ خوراک کی مواد تیارکرنے کے متعدد کارخانوں، دکانوں، ہوٹلوں اور کباب فروشوں کی دکانوں کو سیل کردیاگیا ہے اتھارٹی کے ڈپٹی ڈائریکٹر اسد قاسم نے مزید کہا ہے کہ اس وقت سوات میں تین مختلف شفٹوں پر کام کرتے ہوئے لوگوں کو ملاوٹ سے پاک اشیائے خوردونوش فراہم کرنے کاکام جاری ہے ایک ٹیم اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عباس جبکہ دوسری ٹیم ایڈیشنل اسسٹنٹ ڈائریکٹر شکیل احمد خان کی سربراہی میں کارروائیاں کررہی ہیں جبکہ ایک خصوصی ٹیم خود ان کی سربراہی میں دن رات مصروف عمل ہے تاکہ سوات کے شہریوں کو صاف اور ہر قسم کے مضر اشیاء سے پاک خوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جاسکے۔
Comments
Post a Comment