بحیرہ جنوبی چین میں چینی دھمکی آمیز کارروائیاں قابل مذمت، امریکی مندوب

امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ اوبرائن نے آسیان سمٹ میں تقریر کرتے ہوئے بحیرہ جنوبی چین میں چین کی طرف سے اپنی عسکری قوت کے ذریعے دیگر ممالک کو ڈرانے دھمکانے کے عمل کی مذمت کی ہے۔ جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم کی رکن ریاستوں کے اجلاس میں امریکی مندوب نے مزید کہا کہ بیجنگ حکومت آسیان اقوام کو بحیرہ جنوبی چین میں قدرتی وسائل تک رسائی سے روکنے کی کوشش میں ہے۔ اوبرائن نے یہ بھی کہا کہ اس وجہ سے چین نے ڈھائی ٹریلین ڈالر مالیت کے تیل اور گیس کے ذخائر کو اپنے لیے مختص کر لیا ہے۔

Comments