آج قومی اسمبلی میں ایک توجہ دلاو نوٹس کا جواب دیتے ہوئے انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے کہاکہ موجودہ حکومت نے بچوں کے حقوق کے تحفظ کے قوانین پرعملدرآمد یقینی بنانے کا عمل شروع کیاہے ۔ بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہم نے جنسی جرائم میں ملوث افراد کا ریکارڈ تیارکرنےکا فیصلہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی دارالحکومت کے تمام سکولوں میں بچوں سے زیادتی سے متعلق آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔ شیریں مزاری نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ہماری حکومت نے بچوں سے مشقت کے حوالے سے سروے کاآغاز بھی کیا ہے جوآئندہ جون تک مکمل کرلیا جائے گا۔
Comments
Post a Comment