دمشق پر اسرائیل کا میزائل حملہ

اسرائیل نے شام کے دارالحکومت دمشق میں میزائل حملے کئے،جسکے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔اسرائیلی فوج کے مطابق شام سے راکٹ حملوں کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی ادھر شامی حکومت نے بیان جاری کیا ہے کہ ان حملوں میں دو شہری ہلاک ہو ئے جبکہ شامی فضائی فورس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئےزیادہ تر میزائل ہدف تک پہنچنے سے پہلے ہی مار گرائے ۔

Comments