پانچویں پاک قطرمشترکہ وزارتی کمیشن کااجلاس آج شروع ہورہاہے

معیشت، تجارت اورفنی تعاون کے بارے میں پانچویں پاک قطرمشترکہ وزارتی کمیشن کااجلاس آج (پیر) دوحامیں شروع ہورہاہے جو دو دن جاری رہے گا۔
توانائی کے وفاقی وزیرعمرایوب آج دوحاروانہ ہورہے ہیں جہاں وہ اپنے ہم منصب Saad Shreida Al Kaabi کے ہمراہ اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے۔
وفاقی وزیرپاکستانی وفد کی قیادت کریں گے جن میں اقتصادی امورڈویژن، پٹرولیم ڈویژن، تجارت اوردفترخارجہ کے نمائندے شامل ہوں گے۔
مشترکہ وزارتی کمیشن توانائی، سرمایہ کاری، افرادی قوت، کھیلوں ،تجارت،صنعت، تعلیم، سائنس اورٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے طریقے تلاش کرے گا۔
اجلاس میں کمیشن کے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پرعملدرآمدکاجائزہ بھی لیاجائے گا۔

Comments