وزیراعظم کی قیادت میں ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے:احمدجواد

 پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان احمد جواد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
ایک بیان میں احمد جواد نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے سال کے دوران مہنگائی کی شرح سات اعشاریہ چھ فیصد برقرار رہی۔
 ترجمان نےکہا کہ اس سال جولائی اور اگست میں  کرنٹ اکاونٹ خسارہ 52 فیصد اوربجٹ خسارہ چھتیس فیصد تک کم ہوا ہے۔
 انہوں نےکہا کہ اس سال جولائی اگست کے دوران ملک کی برآمدات میں بارہ فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔
 ترجمان نے کہا کہ پہلے مالی سال کی سہ ماہی کے دوران پاکستان میں چونتیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری  آئی ہے اورکراچی سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں چارہزار آٹھ سو72 پوائنٹس تک اضافہ ہوا ہے۔

Comments