وزیرخارجہ کا تھرپارکر میں شدید بارش کے باعث ہونیوالے جانی نقصان پر غم کا اظہار

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے تھرپار کر اور دوسرے علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور شدید بارش کے باعث ہونے والے انسانی جانوں کے نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ آج ایک بیان میں انہوں نے تحریک انصاف کی مقامی اور صوبائی قیادت کو متاثرہ علاقوں میں امدادی کام شروع کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے غمزدہ خاندانوں سے اظہار افسو س کیا اور مرحومین کی مغفرت کےلئے دعا کی۔

Comments