راجن پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ،پانچ پولیس اہلکار شہید

رات ضلع راجن پور میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پانچ پولیس اہلکار شہید اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔راجن پور پولیس کے ترجمان نے کہاہے کہ پولیس اہلکار پولیس سٹیشن عربی ٹبہ کی حدود میں معمول کے گشت پرتھے۔انہوں نے کہاکہ تمام میتوں اورزخمی پولیس اہلکارکوراجن پورکے ضلعی ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

Comments