وزیراعظم کااحساس انڈرگریجویٹ وظائف پروگرام کاافتتاح

وزیراعظم عمران خان نےآج احساس انڈرگریجویٹ وظائف پروگرام کا افتتاح کردیا۔
آج ایک ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مستحق طلبا کےلئے شروع کیا جانے والے سب سےبڑا انڈر گریجویٹ وظائف پروگرام ہے۔
انہوں نے کہاکہ اس پروگرام کے تحت اگلے چار سال میں دو لاکھ وظائف دیے جائیں گے۔
 وزیراعظم نے کہا کہ احساس پروگرام کے تحت انسانی سرمائے کی ترقی کے لئے پچاس فیصد وظائف طالبات کودیےجائیں گے۔
ادھر سماجی تحفظ اور غربت کے خاتمے کے بارے میں معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تعلیم کے لئے مالی تعاون کو فروغ دینے اور خواتین کےلئے مساوی مواقع کی فراہمی کےلئے پرعزم ہے۔

Comments