پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈڈویژن کے صدر اور اُن کے کابینہ عہدے داروں کے حلف برداری تقریب

چیف آرگنائزر پاکستان تحریک انصاف سیف اللہ خان نیازی نے اعلیٰ سطحی اجلاس میں پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آبادمیں ملاکنڈڈویژن کے صدر فضل حکیم خان یوسفزئی اور اُن کے کابینہ کے عہدے داروں سے حلف لے لیا تقریب حلف برداری میں ملاکنڈڈویژن کے ذمہ داران کیلئے نیک تمناؤں اور خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دی اور مرکزی پارٹی کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایاملاکنڈڈویژن بھر میں پی ٹی آئی کارکنان نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مٹھائیاں تقسیم کی جبکہ آج بروز ہفتہ دوپہر1:30بجے سوات موٹروے چکدرہ چوک پر ملاکنڈڈویژن کے صدر فضل حکیم خان یوسفزئی اور اُن کے کابینہ ایم این اے اور جنرل سیکرٹری محمد بشیر خان، ایم این اے گل داد خان، فنانس سیکرٹری خان شیرین، نائب صدر رحمت سید، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری اسرارالدین، سینئر نائب صدر سدیدالرحمٰن اور انفارمیشن سیکرٹری اختر خان ایڈوکیٹ کا شاندار استقبال کیا جائے گا حلف برداری کے بعد کابینہ نے یہ عہد کیا کہ پی ٹی آئی اور وزیراعظم عمران خان کی ویژن کو گھر گھر پہنچانے کا مشن جاری رکھیں گے اور ملاکنڈ ڈویژن میں پارٹی کو مزید فعال بنا ئیں گے اور ڈویژن کے تمام اضلاع میں پارٹی تنظیموں کو بنانے کیلئے کمیٹیاں تشکیل دینگے تاکہ مشاورت کے ساتھ تمام ضلعوں میں فعال تنظیمیں قائم ہوسکے جبکہ ریجن میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھی ذمہ داران بھرپور سرگرمی دکھائیں گے۔

Comments