امریکہ نے ترکی کو ممکنہ پابندیوں سے خبردارکیا

امریکہ نے ترکی کوروس سے میزائل دفاعی نظام کی خریداری کامعاہدہ ترک نہ کرنے کی صورت میں ممکنہ پابندیوں سے خبردارکیاہے۔امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیررابرٹ اوبرائن نے کہاہے کہ صدرڈونلڈٹرمپ ترک صدر رجب طیب اردوان کے امریکہ کے دورے کے موقع پران پرواضح کریں گے کہ نیٹو میں روسی میزائل نظام ایس۔400کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔وائٹ ہائوس کی جانب سے یہ بیان بدھ کوترک صدررجب طیب اردوان کے واشنگٹن کے دورے سے پہلے سامنے آیاہے۔

Comments