وزیردفاع پرویزخٹک نے حزب اختلاف کے ساتھ مذاکرات میں ڈیڈلاک کومسترد کردیاہے۔
ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتیں مذاکرات کے ذریعے حل تلاش کرنے کی خواہاں ہیں۔وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت نے حزب اختلاف کوپیشکش کی ہے کہ اگر ان کے پاس گزشتہ عام انتخابات میں دھاندلی کے حوالے سے شواہدہیں تو وہ سامنے لائیں۔انہوں نے یقین دلایاکہ اگرحزب اختلاف دھاندلی کے بارے میں شواہدفراہم کرتی ہے تو اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک کمیشن تشکیل دیاجائے گا۔
Comments
Post a Comment