سوات،کوزہ بانڈئی میں ٹریفک حادثہ تین افراد جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی

 سوات کی تحصیل کبل کے علاقہ کوزہ بانڈی میں صبح سویرے تیز رفتار موٹرکار اور ڈاٹسن کے مابین ٹریفک حادثہ رونما ہوا جبکہ مخالف سمت سے سوات یونیورسٹی کا بس بھی حادثے کا شکار ہوگیا ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں تین افراد جاں اور دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ذرائع کے مطابق تمام متاثرہ افراد موٹر کار میں سوار تھے جن کو شدید زخمی حالت میں سیدو ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں جبکہ باقی دو افراد کی حالت میں بھی نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں اور جاں بحق افراد کا تقلق تحصیل خوازہ خیلہ سے بتایا جاتا ہے۔

Comments