موڈیز انویسٹرز سروس نے بھارت کی معیشت بارے اپنا نقطہ نظر مستحکم سےمنفی کردیا

امریکہ کی ایک کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیز انویسٹرز سروس نے بھارت کی معیشت کے بارے میں اپنا نقطہ نظر مستحکم سے منفی کر دیا ہے۔موڈیز انویسٹرز سروس نے ایک بیان میں کہا کہ موڈیز کے نقطہ نظر کو منفی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ معاشی ترقی کو لاحق بڑھتے ہوئے خطرات کا عکاس ہے جو ماضی کے مقابلے میں مادی طور پر کم رہے گی اور کسی حدتک یہ تبدیلی طویل مدت سے اقتصادی اور ادارہ جاتی کمزوریوں کو حل کرنے کے حوالے سے حکومت اور پالیسیوں کے موثر ہونے میں کمی کو بھی ظاہر کرتی ہے۔۔ادارے نے کہا کہ دیہات میں رہنے والے افراد پر مالیاتی دبائو' روزگار کے کم مواقع اور غیرمالیاتی اداروں کے ہاں نقد رقم کی قلت سے دیرپا سست روی کے امکان میں اضافہ ہوگیا ہے۔ادارے نے مزید کہا ہے کہ اگرGDP میں برائے نام ترقی کی شرح بلند سطح پر واپس نہیں آتی تو حکومت کو بجٹ کے عام خسارے میں کمی کرنے اور قرضوں سے بوجھ میں اضافے کو روکنے کیلئے نمایاں مشکلات کا سامناکرنا پڑے گا۔

Comments