Skip to main content
ملاکنڈ ڈویژن میں بین لاقوامی ترقیاتی فنڈ اور حکومت پاکستان کے اشتراک سے مقامی ادارے نے غربت میں کمی کی پروگرام کا آغاز
ملاکنڈ ڈویژن میں بین لاقوامی ترقیاتی فنڈ اور حکومت پاکستان کے اشتراک سے مقامی ادارے نے غربت میں کمی کی پروگرام کا آغاز کردیا، تفصیلا ت کے مطابق بین الاقوامی فنڈ برائے زرعتی ترقی آئی ایف اے ڈی اور حکومت پاکستان کی مالی تعاون سے مقامی غیر حکومتی ادارے لاسونہ نے ملاکنڈ ڈویژن کے چھ اضلاع شانگلہ، لوئر ، اپر کوہستان ، لوئی پالس کوہستان، بٹگرام اور تور غر میں مقامی لوگوں کے غربت میں کمی لانے اور ذارئع معاش بہتر کرنے کے قومی تخفیف غربت پروگرام این پی جی پی کا اغاز کردیا ۔ اس طویل مدتی پروم کے تحت مزکورہ اضلاع کے مخصوص علاقوں میں 12,716 غریب گھرانوں کے اثاثہ جات میں اضافہ کرنا اور مستقل ذرائع آمدن بنانا ہے تاکہ ان کی غربت میں تخفیف لایا جا سکے۔ واضح رہے کہ مزکورہ قومی تخفیف غربت پروگرام این پی جی پی حکومت پاکستان کے احساس پروگرام کے تحت غربت مکاﺅ کوششوں کو تقویت دینے کا حصہ ہے۔ اس سلسلے میں گزشتہ ہفتے سوات کے مقامی ہوٹل میں پاکستان پاورٹی ایلیویشن فنڈ پی پی اے ایف کے ٹیم نے لاسونہ سٹاف کے لئے پراجیکٹ کے حوالے سے3 دن کا تفصیلی تربیتی نشست کا انعقاد کیا۔ اس نشست میںپی پی اے ایف کی طرف سے قومی تخفیف غربت پروگرام این پی جی پی کے عملے اور لاسونہ کی طرف سے پراجیکٹ اور ہیڈ آفس سٹاف نے شرکت کی۔
Comments
Post a Comment