بھارت کا جاسوسی کا نیٹ ورک جرمنی میں بھی بے نقاب

بھارت کا جاسوسی کا نیٹ ورک جرمنی میں بھی بے نقاب ہو گیا۔جرمنی میں جاسوسی کرنیوالےبھارتی خفیہ ایجنسی "را "کے دو ایجنٹوں کیخلاف فرینکفرٹ میں مقدمے کا آغاز ہو گیا۔فرینکفرٹ کی عدالت بھارتی ایجنٹوں کیخلاف26نومبر سے سماعت کا آغاز کرے گی۔بھارتی خفیہ ایجنسی کے دو اہلکار جرمنی میں بھارت کے خلاف آوازبلند کرنے والے سکھوں اور کشمیریوں کی جاسوسی کرتے تھے اور ان کی سرگرمیوں سے سفارتخانے کو آگاہ کرتے تھے۔بھارتی ایجنٹ من موہن اور کنول جیت کو جاسوسی کے عوض ماہانہ 200یورو معاوضہ ملتا تھا۔

Comments