اقتصادی راہداری کے تحت گوادر نیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا تعمیراتی کام باضابطہ طور پر شروع

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ منصوبے پر کام کا
باضابطہ طور پر آغاز کردیاگیا ہے اور اس وقت تعمیراتی کام منظم انداز میں جاری ہے۔
چینی اخبارGuangming نیوز میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت منصوبے کے رہائشی علاقے پر کام جاری ہے اور اس جگہ کوصاف کردیا گیا ہے۔یہ ایئر پورٹ تینتالیس ایکڑ رقبے پر محیط ہے اور مرکزی رن وے تین ہزار چھ سو اٹھاون میٹر طویل ہے اور جدید ٹرمینل کا رقبہ چودہ ہزار مربع میٹر ہے۔ایئرپورٹ پر پانی اور بجلی کی فراہمی اور موسم ، مواصلات اور نیوی گیشن سمیت ایئر ٹریفک کنٹرول کیلئے ضروری سہولیات ، ہسپتالوں ، سکولوں ، فیملی ایریاز اور دیگر عمومی سہولیات دستیاب ہوں گی۔گوادر نیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ تکمیل کے بعد گوادر کے علاقے کو جدید بنانے کیلئے ایک اہم عمارت ثابت ہوگی۔یہ گوادر شہر کی ترقی کیلئے تذویراتی اہمیت کا حامل ہے اور نقل وحمل کیلئے ایک اہم ڈھانچہ ہے جس سے گوادر کو فائدہ پہنچے گا اور اسے دیگر شہروں کے ساتھ منسلک کرے گا۔

Comments