سروے جہازبحرمساح پاک بحریہ کےبیڑے میں شامل

آج کراچی میں ایک تقریب میں سروے جہاز  بحر مساح  کو پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل کرلیا گیا۔
 تحقیقی جہاز پاک بحریہ کےلئے چین میں تیارکیاگیا ہے جوجدید آلات سے لیس ہے اور یہ جہاز سمندر میں قدرتی وسائل کی تلاش کےلئے استعمال ہوگا۔
 تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نےکہاکہ Behr Massah کی بیڑے میں شمولیت جدید ہائیڈرو گرافی کے میدان میں پاک بحریہ کےلئے ایک اہم سنگ میل ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے پاک بحریہ کے سربراہ نے آخری سانس تک کشمیریوں کی حمایت کے عزم کا اعادہ کیا۔

Comments