جاپان کاپاکستان میں گاڑیوں کے پرزہ جات کے صنعتی یونٹوں کے قیام میں اظہاردلچسپی

پاکستان اور جاپان کے درمیان دوطرفہ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے وسیع ترمواقع موجود ہیں۔
 یہ بات پاکستان میں جاپان کے سفیر Kuninori Matsuda نے آج اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
 انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں  کے درمیان موجودہ تجارتی حجم بڑھانے اوروسائل بروئے کار لانے کے حوالے سے بے پناہ مواقع ہیں۔
 سفیر نے کہا کہ جاپان کی کمپنیاں گاڑیوں کے پرزہ جات کے صنعتی یونٹوں کے قیام میں دلچسپی رکھتی ہیں جس سے مقامی لوگوں کو مواقع ملیں گے۔
انہوں نے کہا کہ جاپان کی انٹرنیشنل ایجنسی ہزارہ، سوات اور چترال سمیت خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں زرعی علاقوں کی بنیاد پر پہلے ہی کام کررہی ہے تاکہ ان علاقوں میں جدت پسندی اور نئی مصنوعات کے رجحان کو فروغ دیا جاسکے۔

Comments