امریکہ کا پاکستان کی طرف سے کرتارپور راہداری کھولے جانے کا خیرمقدم

امریکہ نے پاکستان کی طرف سے کرتارپور راہداری کھولے جانے کا خیرمقدم کیا ہے جس کا مقصد بھارت سے سکھ یاتریوں کو کرتارپور میں گوردوارہ دربار صاحب میں داخل ہونے کے لئے سہولت فراہم کرنا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان مورگن Ortagus نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو میں راہداری کھولنے کو وسیع تر مذہبی آزادی کے فروغ کی جانب اقدام قرار دیا ہے۔
مورگن Ortagus نے کہا کہ امریکہ راہداری کھلنے کو ہمسائیوں کے باہمی مفاد کے لئے مل کر کام کرنے کے حوالے سے مثبت مثال تصور کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے سکھ یاتری باآسانی گوردوارہ کرتارپور صاحب جا سکیں گے جو پاکستانی حدود میں ان کا مقدس مقام ہے۔

Comments