ایران کا امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوکے ایران سے متعلق بیان پر رد عمل

ایران نے کہا ہے کہ ایرانی قوم اپنے اندرونی مسائل کا حل خود ہی تلاش کرے گی۔امریکی حکام، ایرانی عوام کیساتھ ہمدردی کرنے کی پوزیشن میں نہیں ۔  تہران میں ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیوکے ایران سے متعلق بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ ایرانی عوام نےپہلے بھی بہت مشکل حالات کو پس پشت ڈالاہے اور آج بھی مشکل حالات سے اچھی طرح نبردآزما ہونے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مائیک پومپیو ان لوگوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہین جن پرامریکہ نے شدید معاشی پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

Comments