کردجنگجوؤں نے امریکہ اور روس کے ساتھ ترکی کے معاہدوں کے باوجود ابھی تک شام میں محفوظ زون خالی نہیں کیا، ترک صدر

ترکی نے کہا ہے کہ امریکہ اور روس کے ساتھ اس کے معاہدے کے باوجود کردجنگجو شام میں محفوظ زون سے نہیں گئے ہیں۔
صدر رجب طیب اردوان نے انقرہ میں ارکان پارلیمنٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ YPG کے جنگجو MANBIJ,TEL RIFAAT اور RAS ALAIN کے مشرق میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ اور روس نے کہا تھا کہ جنگجو چلے گئے ہیں لیکن یہ حقائق کے برعکس ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر روس اور امریکہ اپنے وعدوں پر قائم رہتے ہیں تو ترکی اپنے معاہدوں کی پاسداری کرے گا۔

Comments