وزیراعلیٰ کی تھل یونیورسٹی بھکر کے قیام کی منظوری

پنجاب کے وزیراعلی سردارعثمان بزدار نے تھل یونیورسٹی بھکر کے قیام کی منظوری دی ہے ۔اس سلسلے میں ہائرایجوکیشن کے محکمے کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری دیتے ہوئے وزیراعلی نے کہاکہ بھکر میں سرگودھا یونیورسٹی کے ذیلی کیمپس کو تھل یونیورسٹی کے سٹی کیمپس میں تبدیل کیاجائے گا ۔یہ کیمپس 108 کنال پرمحیط ہے ۔وزیراعلی نے ڈپٹی کمشنر بھکر کو ہدایت کی یونیورسٹی کے قیام کیلئے زمین کی جلدازجلد نشاندہی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے اگلے ایک برس کے دوران صوبے میں مجموعی طورپر آٹھ یونیورسٹیاں اور پانچ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Comments