شمالی کوریا نے سپرلارج ملٹی پل راکٹ لانچرز کا کامیاب تجربہ کیا ہے ۔شمالی کوریا کے سرکاری خبررساں ادارے کے سی این اے نے کہاکہ صدر کم جونگ ان کو تجربات کی کامیابی کی اطلاع فوری طورپر دی گئی جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور ہتھیار تیار کرنے والے سائنسدانوں کو مبارک باد دی ۔ادھر جنوبی کوریا کے قومی سلامتی کے مشیر CHUNG EUI YONG نے کہا کہ میزائل لانچرز کے حالیہ تجربوں سے کوئی سنگین خطرات نہیں ہیں ۔
Comments
Post a Comment