بغدادی حکومت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری

عراق کے دارالحکومت بغداد میں سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں مزید سات افراد ہلاک اور اٹھہترزخمی ہوگئے ہیں۔  سکیورٹی اور طبی حکام کے مطابق مظاہرین اور سکیورٹی فورسز کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے براہ راست فائرنگ کی اور آنسو گیس استعمال کی۔ مظاہرین نے بغدادکی حدود میں واقع دریائےدجلہ کے تین پلوں کے بعض حصوں پر قبضہ کررکھا ہےجو بغداد شہر کوگرین زون سے ملاتے ہیں جہاں حکومت کے دفاتر ، پارلیمنٹ اور دیگرممالک کے سفارت خانے واقع ہیں۔بغداد اور عراق کے دوسرےشہروں میں یکم اکتوبر سے پُرتشددحکومت مخالف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جن میں اب تک چار سو کے قریب افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔مظاہرین حکومت سے مستعفی ہونے، سیاسی نظام میں اصلاحات ، کرپشن، بے روزگاری کی بلند شرح اور سرکاری خدمات کے پست تر معیار کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔

Comments