جنرل اسمبلی کا رکن ممالک پرخلاء میں اسلحہ کی دوڑ کی روک تھام کیلئےکرداراداکرنےپرزور

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی کمیٹی نے ایک قرارداد کے مسودے کی منظوری دی ہے جس میں عالمی ادارے کے رکن ملکوں پر زور دیاگیا ہے کہ وہ خلا کے استعمال کے عالمی ضابطوں کی پاسداری کریں اور خلا میں ہتھیاروں کی دوڑ روکنے کےلئے کردار ادا کریں۔
کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق جنرل اسمبلی نے اقوام متحدہ کے رکن ملکوں پر زرو دیا کہ جو ابھی تک خلا کے استعمال کے حوالے سے عالمی معاہدوں کا حصہ نہیں ہیں وہ ان معاہدوں کی توثیق یا انہیں تسلیم کریں اور انہیں اپنےملکی قوانین کا حصہ بنائیں۔
 کمیٹی کا اجلاس کل دوبارہ بلایا جائے گا جس میں اقوام متحدہ کے امن مشنوں کےجامع جائزے پر عمومی بحث شروع کی جائے گی۔

Comments