ممتازامریکی روزنامے نیویارک ٹائمزنے کہاہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجی محاصرے نے کشمیریوں کی زندگی کوانتہائی مصائب ومشکلات سے دوچارکردیاہے۔اخبارکے ایک مضمون میں مقبوضہ علاقے میں محاصرے سے خواتین کو درپیش تکالیف کو بھی اُجاگرکیاگیا۔اخبارمیں بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خواتین صحافیوں کوہراساں کرنے کے واقعات اورعلاج معالجے اورٹرانسپورٹ کی سہولیات کے فقدان کے باعث مقامی خواتین کودرپیش مشکلات کابھی ذکرکیاگیاہے۔اخبارنے مقبوضہ کشمیرکی حیثیت میں تبدیلی کے پانچ اگست کے بھارتی حکومت کے فیصلے اورفوجی محاصرے کی مذمت کی جس کے نتیجے میں کشمیریوں خصوصاً خواتین کوانتہائی تکلیف دہ صورتحال کاسامناہے۔
Comments
Post a Comment