وزیراعظم نوجوان پروگرام نوجوان با اختیار کارڈشروع کریگا

 نوجوانوں کے امور کےبارے میں وزیراعظم کےپروگرام نے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈرجسٹریشن اتھارٹی کے اشتراک سے نوجوانوں کو معاشی طور پر خودمختار اور با اختیار بنانے کےلئے نوجوان با اختیار کارڈ شروع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔
 نوجوانوں کے امور کے بارے میں وزیراعظم کے پروگرام کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ نوجوانوں کےلئے یہ ایک اعانتی کارڈ ہوگا جس کے تحت سفری ٹکٹ، پاسپورٹ فیس اور قومی شناختی کارڈ جیسی عوامی خدمات اعانتی نرخوں پر حاصل کی جاسکیں گی۔
 انہوں نے کہا کہ نادرا ملک بھر سےنوجوانوں کے اعداد و شمار جمع کرے گا اور اس کارڈ کے تحت چار ہزار سے پانچ ہزار روپے فراہم کئے جائیں گے۔
 انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کو بہترین مواقع فراہم کرنے کےلئےپرعزم ہے تاکہ وہ قومی ترقی میں اپناحصہ ڈال سکیں۔

Comments