تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے وزیر شفقت محمود کو پیرس میں یونیسکو کے تعلیمی کمیشن کا متفقہ طور پر صدر منتخب کر لیا گیا ہے۔اپنے انتخاب کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے پاکستان کیلئے اعززاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ تعلیم کے شعبے میں یونیسکو کی سرگرمیوں کے ساتھ پاکستان کی وابستگی کا اعتراف ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ یونیسکو کے تعلیمی کمیشن کے صدر کے طور پر یونیسکو کے مقاصد کے حصول کیلئے تمام وفود کے ساتھ قریبی تعاون پر مبنی تعمیری روابط قائم کرینگے۔وفاقی وزیر نے بنگلہ دیش ناروے اور تیونس کے وزرائے تعلیم سے الگ الگ ملاقات کی۔ انہوں نے یونیسکو کے تعلیم اور ثقافت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرلز سے بھی ملاقات کی۔
Comments
Post a Comment