گرونانک دیو جی کے جنم دن کی منگل کو شروع ہونے والی تقریبات کے موقع پر کرتار پور راہداری کو کھول دیا گیا ہےجس کا باضابطہ افتتاح وزیراعظم عمران خان نے کیا۔راہداری کو زیرو پوائنٹ کا نام دیا گیا ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان بہنے والے دریائے راوی پر ایک کلومیٹر طویل پل کی صورت میں تعمیر کی گئی ہے۔کرتار پور راہداری کی تعمیر اور گردوارہ دربار صاحب کی تزئین وآرائش ریکارڈ مدت میں مکمل کی گئی ہے۔راہداری کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب گزشتہ سال اٹھائیس نومبر کو ہوئی تھی۔
Comments
Post a Comment