مختلف ملکوں کے وزرا خارجہ کاشام بارے آئینی کمیٹی سےمتعلق جینوامیں بات چیت کےآغازکاخیرمقدم

مختلف ملکوں کے وزرا خارجہ نے شام بارے آئینی کمیٹی سے متعلق جینوا میں بات چیت کے آغاز کاخیرمقدم کیا ہے۔
 مشترکہ بیان میں امریکہ، برطانیہ ،جرمنی،اردن،مصر اورسعودی عرب کے اعلیٰ سفارتکاروں نےاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گتریز اورشام کے بارے میں اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے Geir Pedersen کی شام میں امن کےلئے ان کی کوششوں کو سراہا۔
 انہوں نے محفوظ اورغیرجانبدار ماحول پیدا کرنےکےلئے اپنی حمایت کا اظہار کیا تاکہ شام اقوام متحدہ کی زیر نگرانی آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کراسکے۔
بیان میں مزید کہاگیا ہےکہ شام کے مسئلے کا سیاسی حل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2254 کے مطابق ہونا چاہیے۔

Comments